وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں پر حملوں کو عالمی جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی آئینی حق ہے اور سندھ میں صحافی سب سے زیادہ محفوظ اور آزاد ہیں۔ سندھ حکومت نے کسی صحافی کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی۔مراد علی شاہ نے سچ کی خاطر جان کی قربانی دینے والے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی صحافیوں کی جرات اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کسی صحافی کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کو سنسنی خیزی اور ریٹنگ کے لیے افواہ سازی سے گریز کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ کینالوں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے خلاف جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کو ہر طرح کی آزادی دے رکھی ہے اور صحافی مثبت کاموں کو بھی سامنے لائیں، خصوصاً کراچی کے امیج کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔