آبپاشی،سڑکوں کی سکیموں کیلئے 6 ارب کے فنڈز منظور

گجرات میں سروس موڑ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 46کروڑ مختص
 لاہو ر (خصوصی رپورٹ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 47ویں اجلاس میں اریگیشن اور روڈ سیکٹرز کی 2ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 6 ارب 45کروڑ 88لاکھ 75ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پانی کی ترسیل و نقل و حمل کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں آبپاشی چینلز کی کنکریٹ لائننگ کیلئے 3 ارب 99کروڑ 52لاکھ 93ہزار اور گجرات لنک روڈ کو انڈسٹریل ایریاII- سے منسلک کرنے کے سلسلہ میں سروس فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 46کروڑ 35لاکھ 82 ہزار روپے شامل ہیں۔