ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب 77 کروڑ کے فنڈز منظور

لاہور،سرگودھا ،فیصل آباد میں سڑکوں کی پر 5ارب 53 کروڑ خرچ ہونگے
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 26 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 11ارب 77 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رئوف نے کی۔ جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں جھنگ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 2ارب 14 کروڑ ، بہاولپور میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے 1 ارب 76 کروڑ ، پنجاب میں ایگریکلچر ایکسٹینشن سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 2ارب 12 کروڑ ، سرگودھا ،فیصل آباد اور لاہور میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 5ارب 53 کروڑ منظور شامل ہے۔ اجلاس میں انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے کوالٹی ایڈوانسمنٹ پروگرام کے پوزیشن پیپر ، ریشی دریا میں واٹر پوٹینشل کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 19کروڑ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسر شریک ہوئے۔