3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 20 ارب 60 کروڑ کے فنڈز منظور

 پنجاب میں گھر گھر سماجی و اقتصادی سروے کیلئے 9 ارب 17 کروڑ روپے  رکھے گئے
 لاہو ر  (خصوصی رپورٹ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے  59 ویں اجلاس میں روڈز اور ا?ر پی سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لئے  مجموعی طور پر 20 ارب 59 کروڑ 94لاکھ 37ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔      جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لودھراں کہروڑ پکا، میلسی وہاڑی روڈ کو دو رویہ کرنے (فیز II) (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 36کروڑ 41لاکھ 69 ہزار روپے، منڈی بہاو?الدین میں گجرات سرگودھا روڈ کی بحالی کیلئے 7 ارب  6کروڑ 5لاکھ 56ہزار روپے اور پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے قیام کے سلسلہ میں پنجاب میں ڈور ٹو ڈور سماجی و اقتصادی سروے کیلئے 9 ارب  17 کروڑ روپے شامل ہیں۔