پنجاب میں سموگ کی روک تھام کیلئے 5 ارب 38کروڑ روپے مختص کئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مختلف سیکٹرز کی 4ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 19 ارب 27کروڑ 45لاکھ 94ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دید ی۔اس حوالے سے صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں سموگ کی روک تھام کے اقدامات کیلئے 5 ارب 38کروڑ 10لاکھ روپے، پانی کی نگرانی کے نظام (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 97کروڑ 27لاکھ 20 ہزار روپے، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے (ترمیمی) کیلئے 6ارب 28کروڑ 16لاکھ 49 ہزار روپے اور ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 63کروڑ 92لاکھ 25ہزار روپے شامل ہیں۔