لاہو ر (کرائم رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 4 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب 91کروڑ 87لاکھ 59ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دید ی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ (بینظیر چوک) تا لاہور -سیالکوٹ موٹر وے (واہنڈو انٹر چینج) دو رویہ روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 9 ارب 97کروڑ روپے، لاہور میں قائداعظم انٹر چینج (لاہور رنگ روڈ) تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت اور بحالی (ترمیمی) کیلئے 5 ارب 60کروڑ ، ملتان میں نادر آباد پھاٹک تا انڈسٹریل اسٹیٹ فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 5 ارب 37کروڑ 60لاکھ اور مری میں بانسرہ گلی زولوجیکل گارڈن کی از سر نو تعمیر کیلئے 3 ارب 97کروڑ 27لاکھ 59 ہزار روپے شامل ہیں۔