مریدکے(خصوصی رپورٹ) ٹا ئون بازار میں گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کے باعث بچہ گر گیا، جسے اہل علاقہ نے بروقت نکال لیا، لیکن میونسپل کارپوریشن عملہ کو اطلاع ہونے کے باوجود ڈھکن تاحال نہ رکھا گیا،اہل محلہ اور مسافر پریشانی میں مبتلا ہوگئے، شہریوں نے کھلے مین ہولز کو کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئیوزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔