لاہور میں جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک ہے‘وزیراعلی نے متعلقہ افسروں کی سرزنش کی
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لاہور کے واقعے پر بہت افسوس ہے لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلی کی ذمہ داری نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا لاہور میں جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلی کی ذمہ داری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعلی پنجاب نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسروں کو طلب کیا اور ان کی سرزنش بھی کی۔