گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنیوالے لے جاتے ہیں:ترجمان سندھ حکومت

کراچی (آئی این پی )ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول  نے کہا ہے گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں،نیپا واقعہ جس کی غفلت سے بھی اسے کڑی سزا ملنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نادر گبول کا کہنا تھا گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن وہ نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ان معاملات کو سیاست کی نذر نہ کریں، ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں۔