خیبرپختونخوا میں گٹر کے ڈھکن لگانے کو بھی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہےعظمی بخاری

 ارے واہ اتنی ترقی ہورہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتہ ہی نہیں چلا، ماشاء اللہ، خواہ مخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر طنز پر مبنی ٹوئٹ کردیا۔صوبائی وزیر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)  پر اپنی پوسٹ میں کے پی کے میں گٹر کا ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں کے پی حکومت کے ایک پوسٹر میں سہیل آفریدی کی بھی دو مختلف تصاویر بنی ہوئی ہیں۔ٹوئٹ میں عظمی بخاری نے کہا  ارے واہ اتنی ترقی ہورہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتا ہی نہیں چلا، ماشااللہ، خواہ مخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ دیکھیں گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں جاری ہو گئی ہیں۔