شہری آبادی میں بندر گھس آیا، مکین پریشان

چک امرو (خصوصی رپورٹ)شہری آبادی میں جنگلی بندر گھس آیا۔ بندر کی اچھل کود نے مکینوں کو پریشان کردیا۔ شکرگڑھ کے محلہ رشید پورہ میں دو روز سے گھومتے بندر سے مختلف گلی محلوں میں رہائشی پریشانی کا شکار ہوگئے ۔مکانوں کی چھتوں اور گھروں میں بندر کے گھسنے سے بچے خوف کا شکار ہوگئے ،دوروز سے بندر شہریوں کو پریشان کئے ہوئے ہے جسے محکمہ وائلڈ لائف ابھی تک پکڑنے میں ناکام رہا۔