کراچی(آئی این پی ) کراچی کے ایک نجی فارم ہائوس پر ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر اور ایم پی اے لیاقت آسکانی کی موجودگی میں شدید فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے ایک نجی فارم ہائو س پر ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر اور ایم پی اے لیاقت آسکانی کی موجودگی میں قانون کی سرعام خلاف ورزی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود کارکنان کو شدید ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیاقت آسکانی اور ان کے کارکنان گانوں کی دھن پر پکنک منا رہے ہیں۔ جیسے ہی ایم پی اے لیاقت آسکانی نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی، انہیں خوش کرنے کے لیے وہاں موجود کارکنان نے خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ شروع کر دی