گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، عملہ کی دوڑیں،انڈین نسل کے بارہ سنگھے کوپکڑلیا گیا
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)زرعی ترقیاتی بینک میں نایاب بارہ سنگھا گھس آیا، گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، مقامی پولیس، وائلڈ لائف اور ریسکیو1122 حکام موقع پر پہنچ گئے، کافی کوشش کے بعد بارہ سنگھا کو پکڑ لیا گیا ،نایاب جانور جو کہ انڈین نسل کا ہے ، آبادی میں گھس آیا ،وائلڈ لائف انسپکٹر رضوان نے گفتگوکیدوران بتایا کہ انڈین نسل کا نایاب بارہ سنگھاسرحد عبور کرکے گزشتہ روز مقامی زرعی ترقیاتی بینک میں گھس آیا ،اطلاع پا کر عوام کا رش لگ گیا، جس پر بارہ سنگھا نے ڈر کے مارے اچھل کود شروع کردی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، اطلاع پر مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 حکام اور انسپکٹر وائلڈ لائف رضوان احمد ملازمین سمیت موقع پر پہنچ گئے اور بارہ سنگھا کو قابو کرکے قبضہ میں لے لیا۔