نارووال (نیٹ نیوز ): پنجاب کے سیلاب متاثرہ شہر نارووال کے گاوں میں 20 فٹ لمبا اڑدھا گھس آیا لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ سیلاب سے متاثرہ نارروال کے نواحی گاو?ں ننگل جمشید میں ایسا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس سے گاوں کے رہائشیوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور وہ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔گاوں ننگل جمشید میں اچانک 20 فٹ لمبا اور نایاب نسل کا اڑدھا گھس ا?یا۔ نایاب انڈین نسل کے اتنے بڑے اڑدھے کو دیکھ کر گاوں والوں کی چیخیں نکل گئیں اور وہ خوفزدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے۔بعد ازاں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچیں اور ا?پریشن کے بعد اڑدھے کو پکڑ لیا، جس کے بعد گاوں کی جان میں جان آئی۔