سابق ملازم کی فارم ہائوس پر فائرنگ ، لڑکا مارا گیا

قاسم کے فارم ہاؤس پر یاسر مالی تھا چھٹیاں کرنے پر ملازمت سے نکال دیا ، افتخار کو نوکری پر رکھ لیا 
یاسر چار ساتھیوں کے ہمراہ فارم ہاؤس آیا اورفائرنگ کردی ، نئے مالی کا12سالہ بیٹا اسد مارا گیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں سابقہ ملازم نے ساتھیوں کے ہمراہ فارم ہاؤس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق قاسم نامی شخص کے فارم ہاؤس پر یاسر بطور مالی ملازم تھا تاہم چھٹیاں کرنے پر مالک نے اسے ملازمت سے نکال کر افتخار کو مالی رکھ لیاچند روز بعد برطرف ملازم یاسر اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ فارم ہاؤس پہنچا اور مالک قاسم سے جھگڑا شروع کردیااس دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر نئے مالی کا 12 سالہ بیٹا اسد جاں بحق ہوگیا جو اپنے والد کے ساتھ فارم ہاؤس آیا ہوا تھااطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے کارروائی کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔