سر عام سٹے بازی کرنے والے 8 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے گلی میں بیٹھ کر سر عام سٹے بازی کرنے والے 8 ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں امیر حمزہ، حارث، عدنان، علی رضا اور عمیر وغیرہ سے دائو پر لگی 1 لاکھ 60 ہزار نقدی،موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔