د اؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی، 13 موبائل فون، 4 ایل سی ڈیز، 3 ڈیوائسز برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو چائنی فن فلیکس گیموں پر سٹے بازی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاکارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی، 13 موبائل فون، 4 ایل سی ڈیز، 3 ڈیوائسز، ایک سپیکر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کامران، یاور، رضوان، حمزہ، عمر سمیت دیگر افراد شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیایس پی سٹی بلال احمد نے قمار بازوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں قمار بازی کے اڈوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔