لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹے بازی کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم،4 موبائل فون اور تاش کے پتے اور برآمدکر لیں پولیس کے مطابق ایس ایچ او گجر پورہ آصف ادریس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹے بازی کرنے والے 9 ملزمان حسن نعیم زین محسن حسن فہد صابر اور سرفراز کو گرفتار کرکے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم،4 موبائل فون اور تاش کے پتے اور برآمدکر لیں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر تاش جواء کھیلتے گرفتار کیاملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او گجر پورہ آصف ادریس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔