سٹے بازی کرنے والے 11 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھوڑوں کے اصطبل کے باہر بیٹھ کر سٹے بازی کرنے والے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھوڑوں کے اصطبل کے باہر بیٹھ کر سٹے بازی کرنے والے 11ملزمان کاشف عرف کاشی ارسلان نواز صابر احسن اور وقاص سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ایس پی سٹی نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او مصری شاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،