اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جاری پرتشدد کارروائیوں میں پولیس، رینجرز کے اہلکاروں کی شہادت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیاں کیں۔ احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں رینجرز کے تین اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پنجاب پولیس کے 119 اہلکار زخمی ہوئے اور 22 پولیس گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار بھی زخمی ہوئے، اور متعدد پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پرتشدد کارروائیاں ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں اور ان میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔