راولاکوٹ: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا حملہ، رینجرز اہلکار شہید، 1 زخمی

راولاکوٹ: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا حملہ، رینجرز اہلکار شہید، 1 زخمی

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے پیش قدمی کی تو اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔پولیس کی مدد کے لیے تعینات رینجرز اہلکار صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے موقع پر پہنچے تو مسلح جتھوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔حکام کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔