اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج میں شامل مزید 40 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ان ملزمان کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔دوران سماعت پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی، آمنہ علی، مرزا عاصم بیگ، اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ روز بھی عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں، جبکہ 150 کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں۔
یہ مقدمات 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج کیے گئے تھے، جس میں متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت کی جانب سے ضمانتوں کی منظوری سے ملزمان کو عدالت کی کارروائی میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی ہے، تاہم مقدمات کی سماعت کا عمل جاری ہے۔