ایل پی جی گیس کی ریفلنگ ایک غیر قانونی عمل، جس کی کبھی بھی اجازت نہیں دے سکتے :انسپکٹر سہیل
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی سی لاہور اور سی ڈی او کی ہدایت پر ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کے خلاف ایکشن تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور اور سی ڈی او کی ہدایت پر لاہور میں ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کے خلاف گوالمنڈی،قلعہ گجر سنگھ گڑھی شاہو اور مختلف علاقوں میں سہیل انسپکٹر سول ڈیفنس کی سربراہی میں بھر پور ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں اور موٹریں کانٹا پمپ جو بھی سامان تھا قبضے میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا ہے ۔سول ڈیفنس آفیسر کے حکم کے مطابق یہ سامان لوگوں کو واپس کیا جائے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سول ڈیفنس انسپکٹر محمد سہیل نے کہا کہ ایل پی جی گیس کی ریفلنگ ایک غیر قانونی عمل ہے جس کی کبھی بھی اجازت نہیں دے سکتے میں اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا لوگوں کی جان اور مال کا تحفظ کرنا میری ڈیوٹی میں شامل ہے افسران بالا کی ہدایت کے مطابق نیک نیتی سے کام کو سر انجام دیتے رہیں گے۔