چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس کی زیر نگرانی تحصیل بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف مئوثر کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا اور غیر قانونی ری فلنگ کا سامان ضبط کر لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں کیونکہ غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی کی ری فلنگ کسی بھی وقت جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔