اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنیوالی4 دکانیں سیل، بھاری جرمانے کردئیے گئے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے اوکاڑہ کے متعدد مقامات پر غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے پر 4 دکانوں کو موقع پر سیل کیا جبکہ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ ایل پی جی شاپس پہ غیر قانونی کاروبار سے جان لیوا حادثات جنم لے سکتے ہیں۔