لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 220 لیٹر زہریلی کھلی شراب برآمد کی گئی ملزمان شراب کی ترسیل اور پولیس سے بچنے کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور نیلی گیلنوں کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں اشرف سموئیل اور فرحان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نج زہریلی شراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں