لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مانگا منڈی پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسداللہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے 1440 گرام چرس اور 1020 گرام آئس بر آمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی صدر نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔