ملزمگودام کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا ،5لاکھ نقدی اور سامان چوری کرکے فرار
لاہور (کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں نقب زنی کی بڑی واردات کرنے والے دو ملزمان کو چوکی جوزف کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم رسے کے ذریعے گودام کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور تالے کاٹ کر پانچ لاکھ روپے نقدی سمیت قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگیا تھاسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دیوار پھلانگ کر گودام میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہیواردات کے دوران ملزمان گودام سے 5 لاکھ روپے نقدی، 2 موٹر سائیکل، ڈی وی آر، روٹر اور موبائل فون لے کر رفوچکر ہوگئیایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چوکی جوزف کالونی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کیا۔پولیس ٹیم نے ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی، جس کے نتیجے میں صرف 24 گھنٹوں میں مرکزی ملزم موسیٰ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیاگرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ نقدی، موٹر سائیکلیں، ڈی وی آر، موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے چوری شدہ سامان واپس ملنے پر مدعی مقدمہ نے چوکی جوزف کالونی پولیس کا شکریہ ادا کیا ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او بادامی باغ انسپکٹر احسن جسپال، انچارج چوکی اعظم جوئیہ اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔