کالا شاہ کاکو:زیر تعمیرمکان کی دیوار گرگئی ،2 بھائی جاں بحق

درگاہی گل قدیم میں لاہور منتقلی میں مبینہ تاخیرپرشبیراوردستگیرزندگی ہارگئے
 کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)زیر تعمیرمکان کی دیوار گرنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رانا ٹائون کے علاقہ درگاہی گل قدیم میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 7سالہ شبیر اور 5سالہ دستگیر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیروزوالہ منتقل کیا گیا مگر لاہور منتقل کرنے میں مبینہ تاخیر پر دونوں بھائی دم توڑگئے۔