حادثہ میں نظیر بی بی نے دم توڑ دیا ، نورین،صوبیہ ،یاسین ہسپتال منتقل
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)جی ٹی روڈ پرکالا شاہ کاکو کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار سوار خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی کار جب کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچی تو یو ٹرن سے اچانک ایک ٹریکٹر ٹرالی جی ٹی روڈ پر آ نکلی جس سے ٹکرا کر کار سڑک کنارے قائم دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں کار میں سوار نظیر بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ نورین،صوبیہ اور 57سالہ یاسین زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی لاش پولیس کے ذریعے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرا ر ہو گیا۔