جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو:ٹرالر کی ٹکر سے 2کزن جاں بحق

 فہد اور سفیر موٹرسائیکل پر مریدکے اپنے گھر جارہے تھے ،ٹرالر نے روند ڈالا
فہد نے موقع پر، 15سالہ سفیر نے ہسپتال میں دم توڑا، ٹرالر ڈرائیور فرار 
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر اتحاد کیمیکلز کے قریب تیزر فتار ٹرالر کی ٹکر سے مریدکے کے رہائشی دو نوعمر کزن جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فہد اپنے کزن سفیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور سے مریدکیجارہا تھا کہ اتحاد کیمیکلز کے قریب تیزر فتار ٹرالرنے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں فہد موقع پرجاں بحق جبکہ زخمی15سالہ سفیر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ ٹرالرڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔ نعشیں گھر پہنچنے پرعلاقہ میں کہرام مچ گیا۔