کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)بیوی کے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ نارووال روڈ پر گا ئوں ڈیرہ سیان میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر60سالہ رضیہ کے سر پر ٹوکے کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر مریدکے پولیس نے ملزم کو 24گھنٹے کے اندر گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کر لیا۔