شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ مانانوالہ کے علاقہ ڈیرہ بہلولیاں کے قریب دومسلح ڈاکوئوں نے افتخار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا افتخار احمد اپنے گائوں سے مانانوالہ جارہا تھا کہ ڈیرہ بہلولیاں کے قریب ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا۔اسی تھانہ کے علاقہ ننکانہ بائی پاس کے قریب ڈاکوئوں نے نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس سے شہری شدید زخمی ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ عبدالستارگائوں کیراں والہ سے مانانوالہ جارہا تھا کہ ننکانہ بائی پاس کے قریب ڈاکوئوں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پرانہوں نے فائرنگ کردی فائر عبدالستار کی ٹانگ میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔