دادو : پولیس موبائل پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید،ایک زخمی

 ملزمان ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے،مزید نفری طلب کر لی گئی:ایس ایس پی
دادو(آئی این پی )دادو میہڑ کے علاقے قاضی عارف میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی کے مطابق میہڑ فریدآباد لنک روڈ پر ملزمان ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لئے مزید نفری طلب کر لی گئی  ۔