ڈاکوئوں کی فائرنگ ، شہری جاں بحق

گرنے سے بیٹا زخمی ، کوٹ بھٹہ میں روکنے پر افتخار نے موٹرسائیکل بھگادی تھی،ڈاکو موٹرسائیکل لیکر فرار، 
کامونکے( کرائم رپورٹر )تین مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے پچاس سالہ شخص کو قتل کردیا جبکہ موٹر سائیکل سے گرکر مقتول کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ پہر کوٹ رفیق کا محمد افتخا ر ،اس کا پندرہ سالہ بیٹا اسرار ایمن آباد سے واپس آرہے تھے کہ موضع کوٹ بھٹہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے تین ڈاکوئوں نے اْنہیں روکنے کی کوشش کی لیکن افتخار نے موٹر سائیکل بھگادی تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ بے قابوموٹر سائیکل سے گرکر اسرار شدید زخمی ہوگیاجس کے بعد ملزم موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔ایمن آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔