لوٹ مار کرنے پر شور مچایا تو ملزموں نے شہباز کے پیٹ میں گولی ماردی
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو زخمی کردیا، 35 ہزارروپے نقدی بھی لے اڑے چک نمبر 117 بارہ ایل کے رہائشی محمد شہزاد کا بھائی محمد شہباز اپنا رکشہ میں سواری لیکر کمیر جارہا تھا کہ راستے میں چک نمبر 101 بارہ ایل کے قریب تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور شہباز سے 5ہزارروپے جبکہ مسافر محمد ارسلان سے 30 ہزارروپے نقدی چھین کر فرار ہونے لگے تو شہباز نے شور مچادیا جس پر ڈاکوئوں نے رکشہ ڈرائیور کے پیٹ میں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے محمد شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔