رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم میںملک بھر سے ساڑھے کروڑ سے زائد بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف مقرر
لاہور( خصوصی رپورٹ)رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم آج پیر سے شروع ہو گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق 26 مئی سے یکم جون تک قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے،سرحدی علاقوں اورخانہ بدوش آبادیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔