5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
اسلام آباد (آئی این پی )پولیو وائرس کے دوبارہ پھیلائو کو روکنے کے لیے ملک بھر کے 143 اضلاع میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا پیر سے باضابطہ آغازہوگیا ۔22 دسمبر تک جاری رہنے والی اس انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ مہم حالیہ پولیو کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیشِ نظر شروع کی جارہی ہے