اسلام آباد (بیورو رپورٹ )وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک میں آج 16 دسمبرسے 22 دسمبر تک 143 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔نیشنل ای او سی کے مطابق 16 سے 22 دسمبر تک ملک کے 143 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، مہم کے دوران 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جائے۔