نارنگ منڈی:مختلف مقامات پرآتشزگی،لاکھوں کانقصان

3جگہوں پر31لاکھ کابھوسہ اورگندم خاکستر،ایک اورجگہ 37ایکڑرقبہ جل گیا
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تیز ہوا سے چند منٹ میں ہی آگ پھیل گئی، لاکھوں روپے مالیت کانقصان ہوگیا، سرحدی گائوں منڈھیالی میں کھیتوں میں آگ لگ گئی، تیز ہواسے بھوسہ کے گودام تک پہنچ گئی، سیف آ بسراء￿  کا 14 لاکھ مالیت اور بوٹا کا 10 لاکھ روپے مالیت کابھوسہ جل کر راکھ بن گیا، جیون گورائیہ میں اچانک کھیتوں میں آگ لگ گئی ،جس کے نتیجہ میں 37 ایکڑ رقبہ جل گیا، دیکھتے ہی دیکھتے آگ گائوں میں آبادی تک پہنچ گئی، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گائوں کو بچا لیا ،جیون گورائیہ میں آگ کی چنگاڑی نے چکرالی گائوں میں آگ لگادی، 7 لاکھ روپے مالیت کی گندم اور بھوسہ جل کر راکھ بن گیا، پرانی سوہل میں حویلی میں آگ لگ گئی، جس سے حویلی خاکستر ہو گئی-