شمس الحق کو تشویشناک حالت میں میوہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکا۔
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نواحی گاؤں کوٹلی ورکاں میں معمولی تلخ کلامی پر 25 سالہ نوجوان نے موت کو گلے لگالیا۔شمس الحق نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں لاہور میوہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جسے نماز جنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔