نارنگ منڈی:کرکٹ کھیلتےتلخ کلامی نوجوان 15 سالہ قتل

نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی)کرکٹ کھیلتے بچوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی نوجوان کی جان لے گئی فائرنگ سے 15 سالہ اویس جان کی بازی ہارگیا بھائی کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج صف ماتم بچھ گئی شہرکی فضاء سوگوار تفصیل کے مطابق نارنگ کے محلہ مسلم پارک میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی توں تکرار بڑھی جس کے بعد اہل محلہ نے صلح کروا دی مگر دل سے رنجش دور نہ ہوئی کہ ملزمان سیف اللہ عرف عمر احمد نصیر نے عاصم نصیر کی ایما ء پر فائرنگ کردی جس کی نتیجہ میں 15 سالہ اویس باقر شدیدزخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفرکردیاگیاجو جانبرنہ ہوسکااور راستے میں ہی دم توڑ گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا شہرکی فضاء سوگوار قصاب برادری سراپااحتجاج ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ جبکہ نارنگ پولیس نے مقتول کے بھائی دانش کی مدعیت میں سیف اللہ احمد عاصم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے-