لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرکے 8موٹر سائیکل ماسٹر چابیاں اور لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان ستوکتلہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھیملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں سجاول شان علی ،محمد جاوید اور منیر علی شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر نے موٹر سائیکل چوری کی گرفتاری کرنے پر انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی قیصر ندیم گجر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہے۔