دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو تین روز قبل 15 پر موٹر سائیکل چوری کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گینگ کے سرغنہ عبدالرحمان نے شفیق آباد کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو پیدل آتے ہوئے اور گلی میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیایس ایچ او شفیق آباد عاصم حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو بیک ٹریک کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران گینگ کے دونوں ارکان کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ عبدالرحمان اور اس کا ساتھی عبداللہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او شفیق آباد عاصم حمید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹریٹ کریمنلز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔