لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھر لیاگرفتار ملزمان کی شناخت دانش اور وسیم اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیوں کا گچھا، غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے دوران ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھیپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ان سے مزید انکشافات اور برآمدگیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کڑی نگرانی اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔