پولیس نے تین رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل 5 موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات 
 مختلف علاقوں سے ماسٹر چابی کے ساتھ گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے تین رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کاروائی کے دوران  سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ علی جان،نوید اور علی رضا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل 5 موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے ماسٹر چابی کے ساتھ گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔