تین رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیاملزمان شاہدرہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے دوران واردات ملزمان اسلحہ کا استعمال کرتے تھے ملزمان موٹر سائیکل لاک کو کھولنے کی بھی مہارت رکھتے تھیگرفتار ملزمان میں محمد علی،سلیم اور علی حسن شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی سگیاں پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں