پولیس گاڑیوں کے 496 ،لیسکو 328 ، لائیو سٹاک کے 184 چالان ، ریکوری کیلئے 73 محکموں کو خطوط :سی ٹی او
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں تمام سرکاری محکموں سے نمبر لے گئی۔لاہور سٹی ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق پچھلے کچھ عرصے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرپولیس کی گاڑیوں کے 496 اور محکمہ ایس اینڈ جی ڈی اے کے 358 ای چالان ریکارڈ ہوئے ،اس آٹو سسٹم نے لیسکو کے 328 اور لائیو سٹاک کے 184 چالان ریکارڈ کئے۔ سی ٹی او اطہر وحید کا کہنا ہے کہ 73 سرکاری محکموں سے ای چالانوں کی ریکوری کیلئے لیٹرز لکھ د ئییگئے ہیں۔ پچھلے 10دنوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 500 گرفتاریاں کی گئیں، صرف وَن وے کی خلاف ورزیوں پر 2ہزار300 افراد کو گرفتار کیا گیا۔