غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار509 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا:سعودی میڈیا
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتہ کے دوران 12 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بے دخل کردیا گیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی 17 ہزار 880 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 12 ہزار661 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ایس پی اے کے مطابق 11 سے 17 دسمبر کے درمیان مجموعی طور پر 11 ہزار190 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار801 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 889 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا