ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ،پنجاب میں صرف 4 روز میں ڈھائی لاکھ سے زائد چالان

 49 ہزار 961 موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں ضبط ،18 ہزار سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے:ڈی آئی جی وقاص نذیر
  لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب بھر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر صرف چار  روز کے  دوران ڈھائی لاکھ سے زائد چالان کیے گئے۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈائو ن میں تیزی آگئی ہے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ صرف چار دن کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 25 کروڑ 73 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 49 ہزار 961 موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں ضبط کی گئیں، وارننگ کے باوجود ون وے سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جن میں تین سو کے قریب 18 سال سے کم عمر لڑکے شامل ہیں۔